امراللہ صالح کی اقوام متحدہ سے طالبان کے حملے روکنے کی اپیل

ویب ڈیسک: افغانستان کے سابق نائب صدر امر اللہ صالح نے پنجشیر میں اقوام متحدہ سے طالبان کے حملے روکنے کی اپیل کی ہے ۔اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کے نام لکھے گئے اپنے خط میں سابق نائب افغان صدر نے خبردار کیاہے کہ وادی میں انسانی بحران جنم لے چکا ہے ۔امر اللہ صالح نے اپنے خط میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی امدادی اداروں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اپنے وسائل کو متحرک کریں اور اس بڑے انسانی بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات کریں۔ .

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی

خط کے مطابق اڑھائی لاکھ لوگ، بشمول مقامی خواتین ، بچے ، بوڑھے اوردس ہزار وہ پناہ گزین جو کابل اور دیگر شہروں پر طالبان کے قبضے کے بعد پنجشیر نقل مکانی کرکے آئے تھے یہاں کی وادیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے الزا م لگایا کہ پنجشیر میں انسانی حقوق اور انسانیت سوز تباہی بشمول بھوک اور بڑے پیمانے پر قتل ، یہاں تک کہ لوگوں کی نسل کشی بھی ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے