Two security personnel martyred in

شمالی وزیرستان میں دھماکہ،دوسکیورٹی اہلکارشہید

ویب ڈیسک (شمالی وزیرستان)شمالی وزیرستان میں آپریشن کلیرنس کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے سیکیورٹی فورسز کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دوسالی میں ایریا کلیئرنس آپریشن کیااس دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان سپاہی ضیا اکرم اورسپاہی مصورخان شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے

ترجمان پاک فوج کےمطابق دہشت گردوں نے بارودی سرنگ دسالی کے علاقے میں بچھائی ہوئی تھی، سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقےکوگھیرے میں لے لیا تاکہ آئی ای ڈی لگانے میں ملوث دہشت گردوں کو پکڑا جا سکے،اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ

آئی ایس پی آرکا کہناتھا کہ فائرنگ کےشدید تبادلہ کےدوران ایک دہشتگرد فرار ہونے کی کوشش کے دوران مارا گیا جبکہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔