افغانستان سمگلنگ

اجناس کی افغانستان سمگلنگ سے صوبے میں غذائی بحران کا خدشہ

ویب ڈیسک :افغانستان میں غذائی بحران کے باعث خیبر پختونخوااورپنجاب سے اشیائے خورد ونوش کی سمگلنگ دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے صوبے میں گندم ،چاول ،آٹا ، گھی اور چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔

جس کے لئے بروقت پالیسی وضع نہ کی گئی تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ افغانستان میں لاکھوں افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے جس کیلئے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے اشیائے خورد ونوش کی سمگلنگ کے خدشات دوبارہ پیدا ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم

اگرچہ حکومت نے مقامی سطح پر کھانے پینے کی چیزیں سمگل ہونے سے روکنے کیلئے سرحدوں پر سخت انتظامات کررکھے ہیں لیکن افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی گاڑیوں میں یہ سامان سمگل ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی

اس سلسلے میں اعلی حکام کو نشاندہی کردی گئی ہے کہ فوری طور پر گندم، چاول ، تیل، گھی، آٹا اور چینی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے اس لئے سمگلنگ کے تدارک کیلئے سرحدوں پر روک تھام کے ساتھ صوبے میں ذخیرہ اندوزی کی بھی نگرانی کی جائے۔