پیٹرول کی قیمت میں ایک

پیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر اضافہ

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے،جس کہ بعد پیٹرول کی نئی قیمت 123.30، ہائی اسپیڈل ڈیزل 120.4، مٹی کا تیل 92.26 جب کہ لائٹ ڈیزل 90.69 روپے ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو دی گئی تھی۔جس کہ بعد حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ پانچ روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.46 روپے اضافہ کیا ہے۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 ستمبر سے ہو گا۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری