newzeland team

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی آج شام تک متوقع

ویب ڈیسک (اسلام آباد)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج اسلام آباد سےروانہ ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کاکہنا ہےکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کے لیے خصوصی طیارہ آج اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایش اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی جبکہ خصوصی طیارہ آج شام 6 بجے اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا جہاں سے خصوصی طیارہ نیوزی لینڈ کیجانب اڑان بھرے گا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات، آج سماعت ہوگی

واضح رہےکہ کل دوپہر دو بجےپہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم

یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی خدشات کی بناءپرنیوزی لینڈ کادورہ پاکستان منسوخ

پاکستانی اور انٹرنیشنل کرکٹرز نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔

اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے، مکمل کہانی نہیں بتائی جارہی۔