ویب ڈیسک (سرگودھا):سرگودھا کے نواحی گاؤں میں نواحی قصبہ للیانی میں سمیع اللہ عرف شہزادہ نامی نشئی نوجوان نے نشے کے لیے رقم نہ دینے پر اپنی 65 سال کی ماں سگراں بی بی کے سر پر ڈنڈے مار کر اسے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق نشے کے لیے رقم نہ دینے پر نوجوان نے اپنی والدہ کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا جب کہ قتل کے بعد قینچی سے ماں کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ماں کو قتل کرنے کے بعد قینچی سے اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔
پولیس کےمطابق تھانہ کوٹ مومن میں ملزم کے خلاف اس کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔