s111

پاکستان میں آج کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 4 اموات واقع ہو گئی

اسلام آباد: پاکستان میں آج کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 4 اموات واقع ہو گئی، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے  ایک ہی روز میں  4 اموات واقع ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1542 تک جاپہنچی ہے۔

مہلک وائرس سے سندھ میں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر تیسری ہلاکت ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا اور یہ صوبے میں 5 ویں موت ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل

اس کے علاوہ آج چوتھی ہلاکت گلگت بلستان میں ہوئی جہاں محکمہ صحت کا ملازم مہلک وائرس کا شکار بن گیا اور یہ گلگت میں مہلک وائرس سے دوسری موت ہے۔

آج اب تک ملک میں 46 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے پنجاب میں 13،   سندھ میں 12 ، 8 خیبر پختونخوا، 4 آزاد کشمیر، 5 گلگت بلتستان اور 4 کی اسلام آباد سے تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز

نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1542 تک جاپہنچی ہے جبکہ پاکستان میں مہلک وائرس سے متاثرہ 31 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 5 کا پنجاب سے ہے جب کہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بھی 2، 2 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔