گنے کی فصل

ژالہ باری اوربارش سے گنے کی فصل کو شدید نقصان

ویب ڈیسک :ژالہ باری اورطوفانی ہوائوں کی وجہ سےچارسدہ سےمردان تک زمینوں پرہزاروں ایکڑپرموجودگنےکی فصل کو شدید نقصان پہنچاہےزیادہ ترکھیتوں میں تیارفصل گرگئی ہےجس سےبڑے پیمانےپرنقصان ہواہے۔

کاشتکاروں کےمطابق فصل کےنقصان سےگنےکی پیداوار بھی کم اوراس کامعیار بھی متاثرہوجائےگا۔

بتایاگیاہےکہ چندروز قبل چارسدہ اورمردان کےعلاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی اوراس کےساتھ تیزطوفانی ہوائیں چلیں جس سےگنےکی فصل تباہ ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ون ڈے کپ، ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان کر دیا گیا

ہزاروں ایکڑپرکھڑی گنےکی فصل کوگذشتہ کچھ عرصےسےخاص قسم کی بیماری نےبھی متاثرکیاتھاگنےکی فصل پرکاشتکاروں نے لاکھوں روپےکھاد اوربیج کی خریداری سمیت اس میں ہل چلانےاورگوڈی پرخرچ کئےتھےلیکن بارش اورژالہ باری سے فصل مکمل طور پرزمین بوس ہو گئی اور انکی تمام محنت ضائع ہوگئی ہے۔

بہت سےزمینداروں نےاپنی کھڑی فصل مزیدنقصان سےبچنےکیلئےاونے پونےدام پرفروخت کرنےکا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ طوفانی بارش سے چارسدہ سےمردان تک سڑک کنارے تباہ شدہ فصل دیکھی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  انسداد پولیو ٹیم کو غزہ میں داخلے سے صیہونیوں نے روک دیا

دوسری طرف پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےذرائع نےبتایا ہےکہ بارش سےتباہ حال فصل کےبارے میں سروے شروع کردیاگیا ہے۔ تفصیلی رپورٹ سامنے آنے کے بعد حکومت کو اس حوالے سے نقصانات کے ازالہ کیلئے درخواست کی جائے گی۔