افغان حکام

وزیرستان،7 ٹرک اشیائے خوردونوش افغان حکام کے حوالے

ویب ڈیسک( وانا) وزیرستان کے عوام کی طرف سے سات ٹرک اشیاء خوردونوش افغان صوبہ پکتیکا کے ڈپٹی گورنر حماس کے حوالے کردیئے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنوبی وزیرستان نے کہا کہ پاکستان افعانستان کے عوام کو موجودہ بحرانی حالات میں تنہا نہیں چھوڑے گا، ہمسایہ ملک افعانستان کے باشندے ہمارے مسلمان بھائی ہیں، ہم ہرحال میں انکی مدد جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ فیصلہ : توشہ خانہ 2 اور القادر ٹرسٹ کیس ختم ہوگئے، بیرسٹر گوہر

ڈپٹی گورنر پکتیکا حماس کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور پاکستانی عوام سے توقع رکھتے ہیں کہ افعان بھائیوں کا اس مشکل گھڑی میں ساتھ دینگے، پاکستان کے عوام موجودہ انسانی بحران میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ہم دنیا کے تمام اور خاص طور پر اسلامی ممالک سے مالی مدد کی اپیل کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جلسہ رکوانے کیلئے جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی،بیرسٹر ڈاکٹرسیف