کولن پاول انتقال کرگئے

سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاؤل انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاؤل کورونا پیچیدگیوں کے باعث 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ کولن پاؤل امریکہ کے فور سٹار جنرل اور جوائنٹ چیف آف سٹاف رہ چکے تھے جنہوں نے چار صدر کے ساتھ کام کیا، جنرل پاؤل نے 2001 میں بش انتظامیہ کے وزیر خارجہ کا عہدے کا حلف اٹھایا تھا، سیاست میں آنے کے بعد کولن پاؤل افغانستان اور عراق پر امریکی حملوں کے دوران وزیر خارجہ تھے۔ سابق امریکی صدر بش نے ان کے بارے میں کہا تھا کہ ’جنرل پاؤل امریکی ہیرو ہے اور امریکہ کے لیے عظیم مثال ہیں۔ کولن پاؤل پانچ اپریل 1937 کو نیویارک میں ایک جمیکن تارکین وطن کے گھر پیدا ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری