آئس بنانے والی فیکٹری وارمنشیات

خزانہ میں آئس کی 3 فیکٹریاں پکڑی گئیں

ویب ڈیسک: پشاور کے نواحی علاقے خزانہ کی حدود میں قائم تین آئس فیکٹر یوں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی۔ کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت چار افراد گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق آئس فیکٹریاں رہائشی مکانات میں قائم کی گئیں تھیں جہاں آئس اور نشہ آور گولیاں تیار کی جارہی تھیں۔ یہ منشیات ملک بھر سمیت بیرون ملک بھی سمگل کی جاتی تھی، ملزمان میں ایک خاتون، شاہد گل، عمیس اور وقاص شامل ہیں جن کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے۔ ملزمان نے تھانہ خزانہ کی حدود مقصود آباد میں کرائے پر مکان حاصل کئے تھے۔
فیکٹریوں سے پانچ کلو گرام سے زائد آئس، ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں، 126 کلو گرام سے زائد کیمیکل، لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن، ممنوعہ اسلحہ، دو قیمتی گاڑیاں، تین موٹر سائیکل اور 9لاکھ 13ہزار روپے نقد برآمد کر لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پر تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کر دیا