یوٹیلیٹی اسٹورز

یوٹیلیٹی اسٹورز پرمشروبات بھی مہنگے

ویب ڈیسک: یوٹیلیٹی اسٹورز پرمشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ڈیڑھ لیٹر کی بوتل کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کردیا، کولڈ ڈرنکس کی نئی قیمت 100 روپے مقرر کردی گئی، سوا دو لیٹر کولڈ ڈرنک کی بوتل 8 روپے مہنگی کی گئی جس کی نئی قیمت 129 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ پہنچ گئے