وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے عوام سے حقائق نہ چھپانے کا عہد پورا کر دیا- ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر ردعمل، اس وقت قوم کورونا کے خلاف جنگ کر رہی ہے، دوسری جانب قائد حزبِ اختلاف اور اپوزیشن اپنی کوریج کے چکر میں اس موقع کو سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہے، اس لمحے قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والا پاکستان کے عوام کا دوست نہیں ہو سکتا.

عاون خصوصی اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ قائد حزبِ اختلاف اور شاہد خاقان عباسی اپنی کورونا زدہ سوچ کا اظہار وائرس کے خلاف جنگ کے دوران نہ کریں تو بہتر ہو گا، شاہد خاقان صاحب، معاملے کی انکوائری وزیر اعظم کے حکم پر شروع ہوئی ، رپورٹ کو پی آئی ڈی کی ویب سائٹ پر ڈال کر حکومت نے پبلک کیا.

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے عوام سے حقائق نہ چھپانے کا عہد پورا کر دیا ہے، اس اقدام نے آپ کی بھی آنکھیں کھول دی ہیں.