نوجوان بھتیجہ قتل

13ایکڑزمین کے لئے چچا نے یتیم بھتیجے کو قتل کروا دیا

ویب ڈیسک: سرگودھا میں 13 ایکڑ اراضی کی خاطر چچا نے نوجوان بھتیجے کو قتل کروا دیا اور خود مقدمہ قتل کا مدعی بن گیا پولیس نے اصل حقائق کے انکشافات پر ملزم اور اجرتی قاتلوں کو گرفتار کرلیا اور چالان مکمل کرنے میں مصروف ہے۔


ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ جھاوریاں کے گاؤں کوٹ کمبوہ میں 2 ماہ قبل نوجوان خالد سیف اللہ نامی کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔جس کا مقدمہ مقتول کے چچا نے مخالفین کے خلاف درج کروا دیا تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا تو حقائق سامنے آئے۔ ابتدائی طور پر بتایا جا رہا کہ 13 ایکڑ زمین کی خاطر چچا نے اکلوتے یتیم بھتیجے خالد سیف اللہ کو اجرتی قاتلوں سے قتل کروایا اور بعد میں خود ہی مقدمہ قتل کا مدعی بن کر پولیس کے ہمراہ خالد سیف اللہ خان کے قاتلوں کو تلاش کرتا رہا۔

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی


پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے چچا کرم داد نے انتہائی چالاکی سے اپنے بھتیجے خالد سیف اللہ خان کے قتل کا مقدمہ اپنے مخالفین کے خلاف درج کروا کر پولیس سے ان کو گرفتار کروایا اور کہا کہ انہوں نے ہی میرے بھتیجے کو قتل کیا ہے لیکن پولیس تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ خالد سیف اللہ کا قاتل تو اس کا اپنا چچا ہے جس نے 6 لاکھ روپے کے عوض محض 13 ایکڑ اراضی کی خاطر اجرتی قاتلوں کے ذریعے بھتیجے کو قتل کروایا۔
پولیس نے مشکوک صورتحال کو بھانپتے ہوئے مدعی مقدمہ مقتول کے چچا کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا تو تمام حقائق سامنے آ گئے۔ پولیس نے مرکزی ملزم کی نشاندہی پر3 اجرتی قاتلوں کو بھی گرفتار کرلیا اور پولیس نے بتایا کہ سیف اللہ خان کے قتل کے مقدمہ کا چالان جلد عدالت کو بھیج دیا جائے گاـ

مزید پڑھیں:  غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم