پشاور میں آلودگی کیخلاف مہم شروع

پشاور میں بڑھتی آلودگی کیخلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پشاور میں بڑھتی آلودگی کیخلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. جس میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا، کمشنر پشاور ریاض محسود نے آلودگی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کو آلودگی سے پاک کرکے دم لوں گا, آلودگی پھیلانے والے کارخانوں کے خلاف ایک بار پھر بھرپور آپریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے, آلودگی پھیلانے والے کارخانوں کے خلاف مہم اور دیگر اقدامات سے متعلق بھرپور عوامی آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے اس سلسلے میں باقاعدہ ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سول سوسائٹی اور عوام سے تجاویز لی جائیں گی. آلودگی کے خاتمے کیلئے صنعت کاروں کی جانب تعاون کی یقین دہانی خوش آئند ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی گراوٹ جاری، 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا