خاتون سے زیادتی گرفتارجج معطل

خاتون سے زیادتی ، گرفتارجج معطل

ویب ڈیسک: خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار ہونےوالے سینئر سول جج کو معطل کردیا گیا ہے، رجسٹرار ہائی کورٹ نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سینئر سول جج کو معطل کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کا حکم میں کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، عدالت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

واضح رہے کہ لوئر دیر میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں سینئر سول جج کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ لوئر دیر کے ڈی پی او کے مطابق متاثرہ خاتون کے طبی معائنے کے بعد جج کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا۔ متاثرہ خاتون چترال کی رہائشی اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ ہے جس نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ جج نے 15 لاکھ روپے کی رشوت لے کر بہن کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل پر انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں تکرار