میئر پشاور کا ٹکٹ فروخت

میئر پشاور کا ٹکٹ فروخت، گورنر کا تحقیقات کا مطالبہ

بلدیاتی انتخابات میں میئر پشاور کے ٹکٹ کی خریدوفروخت کی بازگشت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی گورنر شاہ فرمان پر میئر کے ٹکٹ کا الزام لگنے کے بعد گورنر نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی ٹکٹ فروخت نہیں کیا اور نہ ہی 5کروڑ روپے لئے ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے لندن میں مقیم صحافی احتشام الحق کی جانب سے ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور میئر کا ٹکٹ 7کروڑ روپے میں فروخت ہوا ہے جن میں سے 5کروڑ روپے گورنرخیبر پختونخوا اور دو کروڑ روپے ایک وزیر نے وصول کئے ہیں۔ اس معاملہ کی تحقیقات کی جائیں اور عمران خان اپنا شفافیت کا وعدہ پورا کریں۔ صحافی کی ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ ہم اس معاملہ تحقیقات کو خوش آئند کہیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ ایک خصوصی کمیشن قائم کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کی تمام زاویوں سے تحقیقات کروائیں۔ میں اپنے خلاف الزام مسترد کرتا ہوں میں نے کوئی ٹکٹ فروخت نہیں کیا اور نہ ہی کسی سے 5کروڑ روپے لئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی
مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق

تحصیل حکومتوں کو فنڈز کیسے دیںگے؟محکمے چکراگئے

صحافی نے اس پر دوبارہ سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب تک آپ گورنر ہیں اس معاملہ کی تحقیقات نہیں ہو سکتی۔ عمران خان نے خود کہا تھا کہ عہدے پر بیٹھے ہوئے شخص کیخلاف تحقیقات نہیں ہو سکتیں لہٰذا گورنر شاہ فرمان پر اگر الزام ہے تو پہلے وہ استعفیٰ دیں اور اگر سوشل میڈیا پر وزیر کا نام لیا جا رہا ہے تو گورنر اور وزیر دونوں کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئے۔