تحریک انصاف کی نئی تنظیم

وزیراعظم نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے اسد عمر کو پارٹی کا نیا سیکرٹری جنرل بنا دیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اب نئی تنظیم کا اعلان کر دیا۔ا نہوں نے لکھا کہ اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے جب کہ پرویز خٹک خیبر پختونخوا، علی زیدی سندھ اور قاسم سوری بلوچستان کے صدر ہوں گے۔ شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے پارٹی صدور ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے
مزید پڑھیں:  4 سالوں میں 5 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری، ریکارڈ کی چھان بین شروع

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی اور اپنے خاندانوں میں ٹکٹ بانٹنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مرکز سے لیکر تحصیلوں تک تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا تھا۔