کرکٹ آسٹریلیا

پاکستان میں اومیکرون کے باوجود دورہ کریں گے

آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے اومیکرون کی موجودگی کے باوجود آسٹریلین کرکٹ ٹیم ضرور دورہ کرے گی۔

آسٹریلوی اخبار میں شائع انٹرویو میں نک ہاکلے نے کہا کہ ان کی ٹیم اگلے سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اومیکرون کے خدشات کے باوجود سیریز منسوخ نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دورہ پاکستان کے لیے ہم پی سی بی اور تمام حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی ایک ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اسپنر ہربھجن کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نک ہاکلے کا مزید کہنا تھا کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے لیکن دورہ پاکستان کے لیے پرعزم ہیں، جب تک حالات محفوظ ہیں تب تک آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔ آسٹریلیا کو مارچ 2022 میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ اس دورے میں مہمان ٹیم 3 ٹیسٹ میچ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

خیال رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ برس مارچ میں 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔