نائب قاصد نے آفیسر کو تھپڑ

چائے کے تنازعہ پر نائب قاصد نے آفیسر کو تھپڑ جڑ دیا

چائے کے تنازعہ پر تلخ کلامی کے بعد نائب قاصد نے اپنے آفیسر کو تھپڑ جڑ دیا جس کے بعد ملازم کو فارغ کرنے کا حکم جاری کیا گیا لیکن ملازم کے دھمکی آمیز رویہ کے بعد آفیسر نے تھپڑ کو بھول کر ملازم سے اپنے کئے کی معافی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں توانائی کے ایک ادارے کے آفیسر نے نائب قاصد کو چائے کے معاملہ پر نامناسب اور غیر اخلاقی القابات سے مخاطب کیا جس پر نائب قاصد نے طیش میں آکر متعلقہ آفیسر کو تھپڑ جڑ دیا معاملہ ادارے کے سربراہ تک پہنچا تو ادارے کے سربراہ نے نائب قاصد کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دیدیا جبکہ مذکورہ نائب قاصد نے بھی درخواست کی کہ اسے نوکری سے برخاست کیا جائے تاکہ اس کے بندھے ہوئے ہاتھ کھل جائیں اور وہ اپنی بے عزتی کا بدلہ لے سکے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قرار دیا
مزید پڑھیں:  تحفظ آئین تحریک نے کسانوں کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق نائب قاصد کے دھمکی آمیز رویے کے باعث متعلقہ آفیسر نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نائب قاصد کو برخاست کرنے کی درخواست واپس لے لی تاہم نائب قاصد کے معاملہ ختم نہ کرنے کے باعث معاملہ طول پکڑ گیا جس کے بعد جرگہ میں آفیسر نے غیر اخلاقی القابات استعمال کرنے پر نائب قاصد سے معافی مانگ لی اور معاملہ رفع دفع کردیا گیا۔