اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے آج ایک اہم پرس کانفرس میں بتایا کہ یہ لا معنی بحث شروع ہوگئی تھی کہ زائرین اور تبلیغی جماعت کرونا وائرس کے ذمہ دار ہیں ، کرونا کو لیکر جو بحث شروع ہوگئی تھی وہ زہر آلود تھی ، سپیکر صاحب کی کوششوں سے کرونا پر تفرقہ بازی کم ہونا شروع ہوگئی ہے ، رمضان المبارک میں جو بھی طے ہوگا پورے ملک میں ایک ہوگا ، سپیکر اسد قیصر تمام مذہبی جماعتوں سے رابطہ کریں گے
انہوں نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمن ،سراج الحق، ساجد میر ،ساجد نقوی سمیت تمام سے رابطے کریں گے ، رمضان المبارک میں کرونا سے بچاو کے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے ، نمازوں کے معاملے پر کچھ ناخوشگوار واقعات ہوگئے ہیں جو افسوس ناک ہے
Load/Hide Comments