80a98741 eea6 492e a165 23e4eec52c52

سوات میں ضلعی انتظامیہ کے اقدامات تسلی بخش ہیں.وزیر اعلیٰ محمود خان

سوات: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سوات میں ضلعی انتظامیہ کے اقدامات تسلی بخش ہیں .ہم کسی بھی کو بے روزگار نہیں کرنا چاہتے . یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی مشکلات کا احساس ہے.انہوں نے کہا کہ نیشنل کوارڈینیٹس کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کل سے شروع ہو جائے گا.پازیٹیو لسٹ میں شامل چھوٹے کاروبار کو کھول دیا جا رہا ہے.سوات میں پبلک ہیلتھ لیبارٹری نے باقاعدہ کام شروع کردیا.وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ لیبارٹری کے اقیام سے پورے ملاکنڈ کے لوگوں کو کورونا ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم ہوگئی۔ اس وقت لیبارٹری میں اس وقت روزانہ 40 ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں.اگلے ایک ہفتے میں لیبارٹری کی استعداد کو 100 ٹیسٹ روزانہ تک بڑھا یا جائے گا.محمود خان نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کے تحت تمام مستحق خاندانوں کو ریلیف ملے گا ،جو لوگ احساس پروگرام سے رہ جائیں گے، انہیں صوبائی زکوات فنڈز سے ریلیف دیں گے.وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مستحق خاندان امداد سے نہیں رہ جائے گا.

مزید پڑھیں:  لکی مروت، امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد، تمام تجارتی مراکز بند