اسلام آباد کچہری 15 ججز کورونا

اسلام آباد: ضلع کچہری کے 15 ججز اور58 اہلکار کورونا کا شکار

اسلام آباد کی ضلع کچہری میں 15 ججز اور عدالتوں کے 58 اہلکارکورونا میں مبتلا ہوگئے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق 15 ججز کے علاوہ دیگر 58 عدالتی اہلکار کے کورونا کا شکار ہوجانے کے بعد عدالتیں آج کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔ عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں ڈس انفیکشن اسپرے کرایا جائے گا۔ عدالتی اہلکار جس جس عدالت میں کام کر رہے تھے وہاں بھی ڈس انفیکشن اسپرے ہو گا۔ ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز 29 اہلکار کا کورونا مثبت آیا ، جبکہ ایسٹ کورٹس میں 5 ججز 29 اہلکار کورونا کا شکارہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے