شانگلہ لینڈ سلائیڈنگ گھر زمین بوس

شانگلہ: لینڈ سلائیڈنگ سے گھر زمین بوس، 4 افراد جاں بحق، سرچ آپریشن جاری

شانگلہ میں گزشتہ روز لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے چار افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز شانگلہ میں آلپوری موتہ خان کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گھر زمین بوس ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید پڑھیں:  ممند خیل قوم کو باران ڈیم اراضی کا 20 کروڑ روپے معاوضہ ادا

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں اومیکرون وائرس کے مزید 75 کیسز رپورٹ

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی الیکشن میں ہار کا تصور بھی نہیں تھا، اسد قیصر

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران آٹھ افراد کو نکالا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ میں چار افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہیں جن کو سوات ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاحال ملبے تلے لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔