زید علی

ہم زندگی میں اکثر غلط مقاصد کا پیچھا کرتے ہیں ،زید علی

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی نے کہا ہے کہ پیسہ خوشی نہیں صرف عارضی سکون دیتا ہے۔

زید علی نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے ازیان کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی ہے۔

تصویر کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن لکھا کہ پیسہ آپ کو خوشی کبھی نہیں دے گا بلکہ یہ آپ کو صرف عارضی سکون فراہم کرے گا۔

زید علی نے لکھا کہ میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ پیسہ آپ کی خوشیاں خرید سکتا ہے، جب میں 18 سال کا تھا تو میں نے اپنی ڈریم کار خریدی تھی اور سوچا کہ یہ کار مجھے دنیا کا سب سے خوش انسان بنا دے گی اور اس کار نے مجھے خوش کیا لیکن صرف چند دنوں کے لیے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

انہوں نے کہا کہ کچھ سال بعد میں نے اپنی دوسری ڈریم کار خریدی میں امید کر رہا تھا کہ یہ وہ کار ہوگی جو مجھے خوش کر دے گی لیکن یہ خوشی بھی مختصر رہی۔

زید علی نے کہا کہ میری پوری زندگی میں سوچتا تھا کہ یہ چیزیں مجھے خوشی دیں گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ 18 اگست 2021 کو مجھے واقعی خوشی ملی جب میرا بیٹا ازیان پیدا ہوا اور وہ میں نے کسی سے خریدا نہیں تھا، اس کی کوئی قیمت نہیں تھی، وہ قدرتی طور پر اللّہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں تحفے میں دیا گیا تھا۔ جس دن سے وہ پیدا ہوا ہے ہر ایک دن اس نے میرے لئے ایسی خوشی دی ہے جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، ہم زندگی میں اکثر غلط مقاصد کا پیچھا کرتے ہیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو نظر انداز کر دیتے ہیں جو ہمیں حقیقی خوشی دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

زید علی نے کہا کہ اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزاریں اور یادیں بنائیں، یہی وہ لمحات ہوں گے جو آپ کو یاد رہیں گے۔

واضح رہے گزشتہ برس زید علی اور یمنیٰ زید کے ہاں بیٹے ازیان علی کی پیدائش ہوئی تھی۔