یوم یکجہتی کشمیر

’دنیا کے ہر فورم پر بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے‘

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہم کشمیر میں مظالم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ،نہ ہی پیچھے ہٹیں گے. یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی عوام کی جانب کی سے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا جا رہا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی میں صدر مملکت عارف علوی،اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ شریک ہیں۔ وفاقی وزرا ، ترجمان دفتر خارجہ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی, شرکا نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر سرزنش کی،شیر افضل

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے=

صدر مملکت عارف علوی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کاسلسلہ جار ی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بلیک آوٹ ہے ،وہاں کشمیریوں کی آواز دبائی جارہی ہے۔ بھار ت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیری آبادکاری کی اجازت دی۔ بھارتی فورسز کشمیریوں کو گولیوں سے نشانہ بناتی ہیں۔ ہم دنیا کے ہر فورم پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔ بھارت کو خبردار کررہا ہوں پاکستان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتا۔ ہم کشمیر میں مظالم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ،نہ ہی پیچھے ہٹیں گے۔ عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں وہ بھارتی مظالم کانوٹس لے۔ بھارت اپنے ہی ملک میں اقلیتوں کے ساتھ جو کررہا ہے دنیا اس کی بھی گواہ ہے۔ اپنی ہی لگی آگ سے بھارت میں چنگاریاں اٹھتی ہیں تو اس کا الزام پاکستان پر لگے گا۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے

عارف علوی نے کہا کہ کشمیر میں جغرافیائی حدود کی تبدیلی کامیاب نہیں ہوگی، بھارت کے آئین میں کشمیر کا لفظ بھی پسند نہیں کرتے، بھارت نے آئین تبدیل کرکے اقوام متحدہ چارٹر اور قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت کےآئین سے سروکار نہیں لیکن اس میں کشمیر کا نام ہمیں قبول نہیں۔صدرمملکت نے کشمیریوں کو خودارادیت کے جائز حق کے لیے بے مثال عزم پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام جبر، ناجائز قبضے کے خلاف جرات مندانہ جدوجہد میں ضرور سرخرو ہوں گے۔