بشریٰ رحمان کا انتقال

معروف ناول نگار اور مصنفہ بشریٰ رحمان کا کورونا وائرس سے انتقال

معروف ناول نگار،کالم نگار،مصنفہ،شاعرہ، ڈرامہ نویس ،ادیبہ اور سابق پارلیمنٹیرین بشریٰ رحمٰن 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بشریٰ رحمٰن کے بیٹے حسن نے والدہ کی وفات کی تصدیق کی اور بتایا کہ اُن کی والدہ کورونا میں مبتلا اور عرصے سے بیمار تھیں۔

بشریٰ رحمٰن29 اگست 1944ءکو بہاول پور میں پیدا ہوئیں، بشریٰ رحمٰن کی شادی لاہور کے صنعتکار میاں عبدالرحمٰن سے ہوئی۔ ۔ بشریٰ رحمن نے 1983 میں اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا۔1985ء اور1988ء میں رکن پنجاب اسمبلی بنیں، 2002 ءاور 2008 ء میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی رہیں۔ انہوں نے 13سے زائد کتابیں لکھیں ساتھ ہی وہ طویل عرصے تک کالم بھی لکھتی رہیں۔ بشریٰ رحمن کوادبی خدمات پرستارہ امتیازسے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:  ایران سے سیلابی ریلہ پاکستان میں داخل، مکانات منہدم، 8 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں:کورونا نے مزید 38 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا

مزید پڑھیں:  ایک ماہ کے دوران 92کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف

بشریٰ رحمٰن کی نمازجنازہ آج بعد نمازعصر احمد بلاک نیو گارڈن ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سوگوارخاندان سے اظہارتعزیت اورہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ رحمان اپنی نوعیت کی منفرد اوراعلی ادیبہ تھیں۔ انہوں نے اپنے ادبی عہد میں کئی نسلوں کومتاثرکیا۔ مرحومہ بشریٰ رحمن کی ادبی خدمات تا دیریاد رکھی جائیں گی۔