عمر امین گنڈا نا اہلی

عمر امین گنڈا پور نے نا اہلی فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن سے نا اہلی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کردیا۔عمر امین گنڈاپور نے الیکشن کمیشن سے نا اہلی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے اور ان کی طرف سے سینئر قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں درخواست جمع کرائی۔

عمر امین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کافیصلہ کالعدم قرار دینے کے ساتھ فیصلے کی معطلی کی متفرق درخواست بھی دائر کی ہے جس میں درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر، ریجنل الیکشن کمشنر اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کو بھی فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن شفافیت کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا، قانون کے مطابق شک کا فائدہ امیدوار کو ملنا چاہیے تھا، سمری انکوائری کے بغیر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی
مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسمعٰیل خان کے سٹی میئر کے الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔