اسد عمر کا شہباز شریف سے سوال

4 ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں؟ اسد عمر کا خادم اعلیٰ سے معصومانہ سوال

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ایک سوال پوچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سارے کے سارے ادارے ملکر الٹے ہو گئے ،ہمارے خلاف کچھ نہیں نکلا

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان

وفاقی وزیر اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ خادم اعلیٰ کہتے تھے اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کے 25ہزار تنخواہ کے چپڑاسی مقصود کے اکاؤنٹ سے 4 ارب روپے نکل آئے، اب کیا ارادہ ہے موصوف کا؟۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی کومذاکرات کی پیش کش

اسد عمر نے لکھا کہ ایک معصومانہ سا سوال ہے، پوچھنا یہ ہے کہ 4 ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں؟۔