انڈونیشیا،13 طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم کو عمر قید کی سزا

انڈونیشیا میں ایک استادکو 13 طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں عمر قیدکی سزا سنادی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ سال انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا کے شہر بندونگ میں استاد کا اپنی طالبات سے زیادتی کا معاملہ پیش آیا تھا، جہاں ایک متاثرہ طالبہ کے والدین کی شکایت پر پولیس نے طالبات کے اقامتی تعلیمی ادارے کے سربراہ اور استاد کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے حساس تنصیبات پر حماس کا کامیاب وار

یہ بھی پڑھیں: خواتین اساتذہ اور طالبات کے حجاب اتار دئیے گئے

استاد پر الزام تھا کہ اس نے 2016 سے 2021 تک 11 سے 16 سال تک کی 13 طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ طالبات میں سے 8 حاملہ ہوگئی تھیں جنہوں نے 9 بچوں کو جنم بھی دیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں نئی اسرائیلی فوجی حکومت قائم کرنے کے منصوبے کا انکشاف

پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ملزم کو سزائے موت دی جائے یا اسےکیمیکل کیسٹریشن کی سزا (جنسی طور پر ناکارہ بنانا) دی جائے تاہم عدالت نے استدعا مستردکرتے ہوئے ملزم کو عمر قیدکی سزا سنائی ہے۔

حکومتی وکیل کے مطابق ملزم غریب طالبات کو تعلیمی وظائف کا لالچ دے کر ان کا غلط استعمال کرتا تھا۔