حکومت کیخلاف اپوزیشن کی بیٹھک

حکومت کیخلاف اپوزیشن رہنماؤں کی بڑی بیٹھک، اہم فیصلوں کا امکان

حکومت کیخلاف عدم اعتماد پر فیصلہ کن مشاورت کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کی بڑی بیٹھک جاری ہے، جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے ظہرانہ میں شرکت کیلئے سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئین میں واضح ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کریگی،عمرایوب

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات جاری ہے ، ملاقات میں بلاول بھٹو، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف ، مولانا اسعد محمود، اکرم درانی اوررخسانہ بنگش شریک ہیں جبکہ لیگی رہنماؤں میں ایازصادق، سعدرفیق، راناثنااللہ اور مریم اورنگزیب بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہور، وکلاء کی احتجاجی ریلی پر پولیس کا دھاوا، متعدد گرفتار

ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی اور حکومت مخالف تحریک کو حتمی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے پیپلز پارٹی ، ن لیگ ،جے یو آئی قیادت میں گزشتہ رات ملاقات بےنتیجہ رہی تھی اور تحریکِ عدم اعتماد پراتفاق نہ ہوسکا تھا۔