بجلی 5 روپے مہنگی

نیپرا نے بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے جس سے قوم پر 50 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی۔

چئیرمین نیپرا نے پوچھا کہ جنوری میں ایل این جی کم جبکہ ڈیزل اور فرنس آئل زیادہ استعمال کیوں ہوا؟۔ حکام نے جواب دیا کہ طلب کے مقابلے میں ایل این جی کی دستیابی بہت ہی کم تھی۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری

یہ بھی پڑھیں:روس یوکرین تنازع: پٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

چئیرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ اس ماہ انڈسٹری نے 16 فیصد زیادہ بجلی استعمال کی ہے، اگر طویل مدتی معاہدوں سے ایل این جی زیادہ آتی ہے تو اتنا بوجھ کیسے پڑتا ہے؟۔

نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں بجلی صارفین پر 58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک حکام پر نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ

نیپرا حکام نے کہا کہ جنوری میں ایل این جی کمی سے7 ارب 74 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، اس سے صارفین پر 92 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑا، اگرسولر اور ونڈ والے لائسنس یافتہ پلانٹس چلتے تو ایک روپے مزید کمی ہوتی۔

واضح رہے کہ نیپرا نے دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی کی قیمت میں 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔