شہباز شریف کی تجویز

شہباز شریف کا 5 سال کے لئے مائنس تحریک انصاف قومی حکومت کی تجویز

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک ميں 5 سال کے ليے قومی حکومت بنانی چاہیے جس ميں پی ٹی آئی شامل نہ ہو۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قومی حکومت 5 سال سر جوڑ کر ملک کی خدمت کرے، پی ٹی آئی کو اس ليے شامل نہ کيا جائے کيونکہ مسائل پی ٹی آئی کے ہی پيدا کردہ ہيں۔

مزید پڑھیں:  جہاں چاہوں سرمایہ کاری کروں گا کوئی نہیں روک سکتا ،محسن نقوی

یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب کا الیکشن کمیشن سے عمران خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

شہباز شریف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شريف کے خواب شيخ چلی کے خواب ہيں وہ يہ بات کر کے آرٹيکل 6 کے مرتکب ہوئے ہيں۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں ہنگاموں پر آئی جی پولیس سہیل حبیب تاجک برطرف

انہوں نے کہا کہ عدليہ کو اس بيان کا نوٹس لينا چاہيے جبکہ اسپيکر قومی اسمبلی کو ايکشن لے کر شہباز شريف کی نشست کو خالی قرار ديا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن ارکان نے 8 مارچ کو اسپیکر آفس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔