پاک آسٹریلیا میچز راولپنڈی منتقلی

پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز راولپنڈی سے منتقلی پر غور

ملکی سیاسی صورتحال کے باعث راولپنڈی میں پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کی منتقلی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ
پی سی بی کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی ممکنہ طور پر راولپنڈی سے لاہو منتقلی پر پلان بی تیار کرلیا گیا ہے، میچز کی راولپنڈی سے لاہور منتقلی کے حوالے سے آج اسلام آباد میں میٹنگ میں اہم فیصلے ہونگے۔

مزید پڑھیں:  پیسر کی غلط تشخیص پر پی سی بی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر محمد وسیم ورلڈ ٹائٹل کیلئے رنگ میں اتریں گے

پی سی بی عہدیداران سمیت سیکیورٹی اداروں کے حکام اجلاس میں شریک ہونگے، اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں موجودہ صورتحال سمیت دیگر تمام امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمنز کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ میچز کے حوالے سے لاجسٹک، ٹکٹنگ اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کیلئے جلد فیصلہ ضروری ہے، میچز منتقل کرنے کے حوالے سے آئندہ 2 روز میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔