وزیراعظم منحرف ارکان سے متعلق ٹاسک

وزیراعظم کا منحرف ارکان اور اتحادیوں سے متعلق نئے ٹاسک دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے منحرف ارکان اور اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق سیاسی کمیٹی کو نئے ٹاسک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج بروز منگل پھر طلب کرلیا، جس میں وزیر اعظم مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے پر سیاسی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

مزید پڑھیں:  نیب کی علی امین گنڈاپور کو کلین چٹ، رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد: بلوچستان عوامی پارٹی کا اپوزیشن کی حمایت کا اعلان

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں منحرف اراکین اور اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق کمیٹی کو نئے ٹاسک دیں گے۔

مزید پڑھیں:  اکتوبر 2023سے فروری 2024تک درآمد گندم کی انکوائری نہیں ہوگی ،رانا تنویر

یاد رہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ روز اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حمایت کے بدلے مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کیاتھا۔