ای پاسپورٹ کا اجرا

وزیراعظم آج "ای پاسپورٹ” کا اجرا کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج الیکٹرانک پاسپورٹ سہولت کا اجرا کریں گے، یہ پاسپورٹ پاکستانیوں کو سہل ایمیگریشن میں مدد فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں الیکٹرانک پاسپورٹ سہولت کا اجرا کریں گے اور اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

الیکٹرانک پاسپورٹ چپ سے لیس ہوگا ،متعدد سیکورٹی فیچر شامل ہیں ، الیکٹرانک پاسپورٹ پاکستانیوں کوسہل ایمیگریشن میں مدد فراہم کرے گا جبکہ جدید ٹیکنالوجی سےالیکٹرانک پاسپورٹ کی نقل ناممکن ہوگی۔مائیکرو چپ کارڈ کے حامل اس پاسپورٹ میں درخواست گزار کی تمام تر تفصیلات محفوظ ہوں گی، چپ میں محفوظ مسافر کے کوائف اور سفری تفصیلات امیگریشن اور نادرا کے سسٹم سے لنک ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے:وزیراعظم کا منحرف ارکان اور اتحادیوں سے متعلق نئے ٹاسک دینے کا فیصلہ

ای پاسپورٹ کے مرکزی صفحے پر پاسپورٹ ہولڈر کی ایک کی بجائے 2 تصاویر ہوں گی، پاسپورٹ کا مرکزی صفحہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈاٹ پر مشتمل ہوگا۔ اس کے محفوظ سیکیورٹی فیچرز میں متعدد چیزیں شامل ہیں۔ ای پاسپورٹ سے ایئر پورٹ پر دستاویزی سفری کارروائی انتہائی مختصر وقت میں مکمل ہوگی جبکہ کم وقت میں بورڈنگ کارڈ، امیگریشن کی تکمیل سے طیارے تک تیز تر رسائی بھی ممکن ہوسکے گی۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13اعلیٰ افسران برطرف

خیال رہے وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا تھا کہ ای پاسپورٹ میں جدید 29 نئے سکیورٹی فیچرز شامل کئے گئے ہیں ، یہ سفری دستاویز کی سب سے بڑی اپ گریڈیشن ہے۔