ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے اور نہ جیلوں میں ڈالیں گے، شہباز کا اعلان

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد خطاب میں اعلان کیا ہے کہ ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے اور کسی سے نا انصافی نہیں کریں گے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ آج ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے اور پاکستان کے عوام کی دعائیں اللہ نے قبول کرلی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، افغان الیون کی کپتانی کا تاج راشد خان کے سر سج گیا

انہوں نے  کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے تمام ساتھی اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے، کسی سے نا انصافی نہیں کریں گے اور نہ ہی ہم کسی کو جیلوں میں ڈالیں گے، قانون اپنا راستہ خود اپنائے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل رفح پر حملہ سے باز رہے، انتونیو گوتریس

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ اب ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔