عراق میں خوفناک بس حادثہ، 9 اساتذہ سمیت 11 افراد جاں بحق

عراق میں خوفناک بس حادثے میں 9 اساتذہ سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں افطار سے واپس آتے ہوئے اسکول بس اور گاڑی میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 9 اسکول ٹیچرز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

میڈیا رپورٹس کے مطابق بس کے مسافر ایک افطار پارٹی سے واپس آ رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی بس سے ٹکرا گئی۔

مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹکراؤ کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔

حادثے میں 5 مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔