افغانستان سے دہشتگردی کی کارروائیاں قابل قبول نہیں،دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے گزشتہ کئی دنوں سے پاک افغان سرحد پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان نے افغان حکومت سے بار ہا سرحد کو محفوظ بنانے کی درخواست کی، دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان سرزمین کا استعمال کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کرنے کی مذمت کرتا ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دونوں برادرانہ ممالک کے امن اور ترقی کے لیے ضروری ہے، پاکستان افغانستان کی خود مختاری کی عزت کرتا ہے

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش