پی ٹی آئی احتجاج

پنجاب کے 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 2022 کے انعقاد کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب کے 36 میں سے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج ریٹرننگ افسران اپنے متعلقہ اضلاع میں پبلک نوٹس جاری کریں گے21 سے 25 اپریل تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ پولنگ 09 جون، 2022 کو ہوگی۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 17 اضلاع میں4 میٹروپولیٹن ، 17 ڈسٹرکٹ کونسلز، نائیبر ہوڈ کونسلز 679 اور ویلج کونسلز 1430 ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا