ڈرائی فروٹ

ڈالر ریٹ بڑھنے سے ڈرائی فروٹ قیمتوں میں پانچ سو روپے کلو تک کا اضافہ

ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور مپورٹ پر پابندی کے باعث ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں پانچ سو روپے فی کلو تک کا اضافہ ہو گیا ہے ، اشرف روڈ ، نمک منڈی ، اور پیپل منڈی کے ڈرائی پورٹ کے بڑے بڑے تاجروں نے امپورٹ پر پابندی کے بعد ایک ہی دن میں کروڑوں روپے کا منافع کما لیا ہے اور پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع

، ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور امپورٹ کی اشیاء پر پابندی کے بعد امریکی بادام 1400روپے سے چار سو روپے اضافہ کے ساتھ 1800روپے ، پستہ 1700روپے فی کلو 500روپے اضافہ کے ساتھ 2100روپے ، کاجو 1800روپے فی کلو سے 2100روپے ، مونگ پھلی 280روپے فی کلو سے 360روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں مزید اضافہ کے امکانات ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان