پاکستانی ڈرامے اب بھارت می

پاکستانی ڈرامے اب بھارت میں ٹی وی پر دکھائے جائیں گے

بھارت کی اسٹریمنگ ویب سائٹ ‘زی فائیو’ کا چینل ‘زندگی’ اب بھارتی ٹی وی پر متعارف کرایا جارہا ہے جہاں پاکستانی ڈرامے بھی نشر کیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر ‘زندگی’ چینل پہلے ہی پاکستانی نشریات دکھا رہا ہے تاہم اب ناظرین بھارتی ٹی وی پر بھی اس چینل کو دیکھ سکیں گے۔

اس پلیٹ فارم پر مقبول پاکستانی ڈرامہ ‘زندگی گلزار ہے’ بھی نشر کیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زندگی چینل کو ڈائریکٹ ٹو ہوم(ڈی ٹی ایچ) ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹی وی پر لانچ کیا جائے گا۔ ڈی ٹی ایچ ایک طرح سے ڈش اینٹینا نما ڈیجیٹل باکس ہے جو ٹی وی کے ساتھ نصب ہوتا ہے۔یہ ڈیجیٹل باکس ٹی وی پر مذکورہ چینل کو کیچ کرے گا، اس طرح بھارتی شہری ٹی وی پر پاکستانی ڈرامے دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ زی فائیو کا زندگی چینل پاکستانی شوز اور ترک ڈراموں کے حوالے سے بہت مشہور ہے، پہلے یہ چینل ٹی وی پر تھا لیکن 2017 میں اس کی نشریات آن لائن منتقل ہوگئی تھیں۔