سڑکیں بندہونے سے مسافر اور جنازے بھی پھنس گئے

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج پشاور سے اسلام آباد جانے والے لانگ مارچ سے قبل ہی جی ٹی روڈ اور موٹر وے کی بندش کے باعث لاہور ، اسلام آباد سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے ، مسافروں کو آمد و رفت میں شدید ترین مشکلات پیش آئیں ،موٹر وے پر جگہ جگہ مٹی ڈال دی گئی ہے ، جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر گاڑیوں کی لائنیں لگنے کے باعث بچوں اور خواتین کوشدید ترین مشکلات درپیش آئی ، جبکہ آٹے سپلائی سمیت دیگر اشیاء کی سپلائی بھی بند ہو گئی ہے سبزیوں اور فروٹ کی سپلائی بھی بند ہو کر رہ گئی ہے ، جبکہ مسافروں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے روڈ کی بندش کے بعد ٹرین کے ذریعے سفر شروع کردیا ہے ، موٹر وے اور جی ٹی روڈ کی بندش کے باعث جنازے بھی پھنس کر رہ گئے .
خواتین کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مریضوں کو دوسرے اضلاع منتقلی میں بھی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا گاڑیوں کی لائنیں جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر لگ گئی تھی ، تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں سیکورٹی صورتحال کے باعث گزشتہ روز جی ٹی روڈ اور موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کیا گیا ، جی ٹی روڈ اور موٹر وے کی بندش پر مسافروں نے شدید احتجاج بھی کیا ۔

مزید پڑھیں:  انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ پاکستان نے مسترد کر دی