پی ٹی آئی کے شہیدکارکن

پی ٹی آئی کے شہیدکارکن کیلئے1کروڑچندے کااعلان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آزادی مارچ کے دوران شہید ہونے والے پارٹی کارکن سیداحمد جان کے گھر مردان پہنچ گئے اوران کے لواحقین سے ہمدردی کااظہار کیا ۔ اس حوالے سے عمران خان کاکہناتھا کہ میں سب سے پہلے شہید کارکن سیداحمد جان کے گھر گیا، دوسرے کارکن فیصل عباس لاہور میں شہید ہوئے ہیں ان کے گھر پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنما گئے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے لیے ایک ایک کروڑ روپے پارٹی کی طرف سے اکٹھے کریں گے۔

مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری