این پی رہنما کے گھر کے باہر دھماک

پشاور:اے این پی رہنما کے گھر کے باہر دھماکہ،خاتون سمیت2افراد زخمی

پشاور (دائود خان) یکہ توت میں گھر کے باہر بارودی مواد کے دھماکے سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کے کسان کونسلر کے گھر کے باہر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔
دھماکے سے گھر کے گیٹ کو نقصان پہنچا جبکہ قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔بی ڈی یو کے مطابق دھماکے میں 400 گرام بارود مواد استعمال کیا گیا ، پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی