چارسال سی پیک کو نظ رانداز کیا گیا

چارسال سی پیک کو نظ رانداز کیا گیا ، چینی کمپنیوں کا وزیراعظم سے شکوہ

چینی کمپنیوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے شکوہ کیا ہے کہ گزشتہ چار برسوں میں سی پیک کو نظر انداز کیا گیا۔اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق چینی کمپنیوں نے شہباز شریف کی قیادت میں سی پیک دوبارہ فعال ہونے کے یقین کا اظہارکیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں نے شکوہ کیا کہ گذشتہ چار برسوں میں سی پیک کو نظر انداز کیا گیا، اس دوران ہمارے مسائل بھی حل نہیں ہوتے تھے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اجلاس میں فوری فیصلوں پر چینی کمپنیوں نے اظہار تشکر بھی کیا۔اس موقع پروزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست ہے، سی پیک کی صورت میں چین کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، چین اور پاکستان کے تعلقات طویل اور وسیع ہیں، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان چین دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے، پاکستان کو ہر شعبہ میں چین کے تعاون کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف