ہیڈکوچ ثقلین مشتاق

ویسٹ انڈیز آسان حریف نہیں ہے،ہیڈکوچ ثقلین مشتاق

پشاور: (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ کوئی بھی سیریز ہو آسان نہیں لی جا سکتی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے پُر جوش ہیں۔ کھلاڑی موسم کے مطابق خود کو تیار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں بارش و ژالہ باری، گندم سمیت دیگر کھڑی فصلیں متاثر

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اور حسن علی نے آرام مانگا، انہیں دیا گیا ہے۔ حسن علی میچ ونر اور گیم چینجر ہے، فارم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، کوشش ہے تینوں فارمیٹ میں پاکستان ٹیم ٹاپ تھری میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک مکمل کپتان ہے اُن کی کارکردگی کا گراف بہتری کی طرف گامزن ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی اقتصادی فورم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے