جوبائیڈن کو شہزادے کی ضرورت پڑ گئی

ویب ڈیسک :سیاست اندارونی ہو یا عالمی سطح کی اس میں دوست دشمن مستقل نہیں ہوتے ۔وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔ جب سے روس یوکرین جنگ سروع ہوئی ہے تب سے انکل سام کو تیل کی فکر کچھ زیادہ ہی ستانے لگی ہے ۔جس بندے کا وہ نام بھی سننے سے انکاری تھے اب اسی سے درخواست پہ درخواست کئے جارہی ہے کہ پیداوار بڑھا کر تیل کے بحران سے دنیا( جس کا مطلب امریکہ اور اس کے اتحادیوں) کو نکالو،سنا ہے اس مقصد کے لئے انکل سام سعودی عرب بالمشافہ شہزادے سے ملاقات کرنے کا ذہن بھی بنا رہے ہیں۔ یہ تو ایک مطلب ہے دوسرا کام شہزادے سے انکل کو یہ آن پڑا ہے کہ انکل کی خواہش ہے کہ شہزادے اب تب میں اس” ابراہم اکارڈ” کا حصہ بنائے جاسکیںجس پر کئی عرب ملک صاد کر کے اسرائیل کو چبھی ڈال چکے ہیں ۔مشرق وسطی سے آنے والی خبروں کے مطابق اسرائیل کا ایک اعلیٰ سطحی وفدسعودی عرب کا دورہ کر کے بھی خاصا مطمئن لوٹا ہے ،ادھر ہمارے مولانا صاحب مفت میں سارے کھیل کو کپتان کے سر منڈرہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا