مولانا اور’ وہ’ایک پیج پر

ویب ڈیسک :مولانا جس انضمام کا تیا پانچہ کرنے میں لگے رہتے ہیں،ایسے ہی سخت موقف کا اظہار کر کے فائر بندی کا اعلان کرنے والوں نے بھی بتا دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مولانا کے ساتھ ایک پیج پر ہیں،اب دیکھتے ہیں کہ سرکار اپنی رٹ تسلیم کرنے کے بدلے میں کیا قیمت چکاتی ہے،فیصلہ چونکہ پارلیمنٹ نے کیا تھا اس لئے ترمیم کو واپس لینے کیلئے بھی ترمیم پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ہو گی.
اس کے لئے قومی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت تو درکار ہی ہوتی ہے،اس سے پہلے خیبر پختون خوا اسمبلی سے بھی دو تہائی اکثریت کے ساتھ ترمیم کے لئے ووٹ درکار ہوں گے،قومی اسمبلی آدھی ادھوری پڑی ہے جبکہ خیبر پختون خو ااسمبلی کو ادھر ادھر کر کے گورنر راج کی باتیں سننے کو مل رہی ہیں جرگہ کے ذریعے معاملات طے کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر پارلیمانی شرکت بھی جرگے کا حصہ ہوتی تو معاملات سہل بنانے کی سبیل نکل ہی آتی،اس میں کسی کو اعتراض کا موقع بھی نہ ملتا کہ پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے جرگے کے ذریعے کوئی فیصلہ کرنے کی روایت آئین اور قانون سے فرار ہے،بہر حال اب جبکہ خاص پیش رفت ہو چکی اور بات ڈھکی چھپی بھی نہیں،اب کھل کر مسائل کا حل نکالنے کیلئے آئین و قانون مقدم ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں،وزیر زادہ