ای وی ایم

ای وی ایم سمیت دیگر چیزوں پر کام جاری ہے،سیکرٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد: (مشرق نیوز) سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔ الیکٹرونک ووٹنگ مشین سمیت دیگر چیزوں پر کام جاری ہے، ہم سے رائے لی گئی تھی لیکن ہم نے کسی چیز کی نفی نہیں کی۔ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، سیاسی جماعتوں کا اپنا موقف ہوتا ہے۔ ہم قانون کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ غیرحتمی انتخابی فہرستوں کے مطابق ملک میں12 کروڑ11 لاکھ ووٹرز ہیں۔ گھر گھر تصدیقی مہم کے دوران9 کروڑ84 لاکھ ووٹرز کی تصدیق ہوئی۔ ایک کروڑ59 لاکھ ووٹرز کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ ووٹ کی تصدیق ایس ایم ایس کے ذریعے مفت کردی گئی ہے۔1 کروڑ34 لاکھ افراد نے مفت سروس کے ذریعے اپنے ووٹ سے متعلق معلومات لیں۔

مزید پڑھیں:  گریڈ 21کے درجنوں افسروں کوترقی دینے کی تیاریاں